میر ظفر رند کی میر اعجاز خان سنجرانی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا معاون خصوصی بننے پر مبارکباد

بدھ 14 اگست 2019 17:30

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف چاغی کے ضلعی رہنماء میر ظفر رند نے معروف سیاسی سماجی اور قبائلی رہنماء میر اعجاز خان سنجرانی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا معاون خصوصی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتھک محنت، عوام دوست پالیسیوں اور بہترین حکمت عملی سے اپنی سیاسی صلاحیتوں کو منوایا ہے،جس کی بدولت انھیں عوامی عہدہ تفویض کیا گیا،جو خوش آئند اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میر اعجاز خان سنجرانی فرزند چاغی ہونے کے ناطے ضلع چاغی کے حقیقی مسائل اور یہاں کی عوام کے تمام تر مشکلات سے بخوبی آشنا ہیں اور پچھلے کافی عرصے سے ان مسائل کو اپنے بس کے مطابق حل کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں جو قابل تعریف عمل ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی عہدہ ملنے کے بعد میر اعجاز خان سنجرانی اپنے خدمات کا دائرہ وسیع کرکے بلاامتیاز خدمت خلق کا سلسلہ مزید تیز کریں گے۔انہوں نے میر اعجاز خان سنجرانی کو معاون خصوصی بنانے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں