چاغی، ایف سی تفتان رائفلز کی کارروائی، 145 کلو خالص افیون برآمد

اتوار ستمبر 13:50

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) چاغی میں فرنٹیئر کور بلوچستان نے منشیات اسمگلنگ کی ایک اور بین الاقوامی کوشش ناکام بنادی، ایف سی تفتان رائفلز کی کارروائی کے دوران 145 کلو خالص افیون برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

فرنٹیئر کور تفتان رائفلز کی حکام کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل کے قریب کی گئی جہاں ایف سی تفتان رائفلز کی ٹیموں نے منشیات اسمگلروں کا پیچھا کیا توہ وہ منشیات سے لدی دو پک اپ گاڑیاں چھوڑ کر دشوار گزار راستوں سے فرار ہوگئے۔

حکام کے مطابق دونوں پک اپ گاڑیوں سے برآمد شدہ منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ منشیات افغانستان سے پاکستان کے راستے ایران منتقل کیا جانا تھا جسے بروقت ناکام بناتے ہوئے گاڑیاں اور منشیات قبضے میں لی گئیں جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔

چاغی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments