چاغی، پی آئی اے نے مسافروں کا رہ جانے والا سامان دالبندین پہنچا دیا

اتوار 15 ستمبر 2019 13:50

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز نے PK-521 کے مسافروں کا رہ جانے والا سامان دالبندین پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام کے مطابق ہفتے کو کراچی سے دالبندین جانے والے کچھ مسافروں کا سامان کراچی رہ گیا جنہیں زیادہ وزنی ہونے کی وجہ سے کراچی ائرپورٹ پر ہی اتارا گیا تھا لیکن مسافروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ سامان ہفتے کو ہی کوئٹہ جانے والے مسافر طیارے میں رکھ کر بجھوادیا گیا جہاں سے بعدازاں مذکورہ سامان دالبندین پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں