چاغی ، محکمہ صحت کی گاڑی الٹنے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر امداد بلوچ سمیت پانچ ملازم زخمی

اتوار 6 اکتوبر 2019 18:30

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2019ء) چاغی کے نواحی علاقے میں محکمہ صحت کی گاڑی الٹنے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر امداد بلوچ سمیت پانچ ملازم زخمی ہوگئی.

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث مکونٹک کے علاقے میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والوں کو پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کرکے طبی امداد دی گئی. اسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ایچ او سمیت باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم سعید احمد نامی ایک زخمی کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں