چاغی، آر سی ڈی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی، دو اہلکار شہید پانچ شدید زخمی

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:00

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) چاغی کے علاقے اسماعیلی لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی ، فرنٹیئر کور دالبندین رائفلز کے دو اہلکار شہید اور پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار زائرین کے کانوائے کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے بعد واپس دالبندین جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے مزدا گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد زخمیوں کو ایف سی ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت سپاہی عبدالقادر اور سپاہی عبدالعزیز جبکہ زخمیوں کی شناخت گل امیر، محمد عامر، سیف الرحمن، نوید احمد اور سعید احمد کے ناموں سے ہوئی،حادثے کے بعد متعلقہ لیویز حکام نے رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں