چاغی، بارشوں، برفباری اور سیلابی صورتحال کے باعث بند شاہراہیں کھولنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، صوبائی وزیر میر محمد عارف

اتوار 12 جنوری 2020 15:50

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2020ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمدحسنی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں، برفباری اور سیلابی صورتحال کے باعث بند شاہراہیں کھولنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اپنی مشنری الرٹ کرکے ہر جگہ پہنچائی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں بھی بھی قومی شاہراہ یا دیگر راستے بند ہوئے انھیں کھولا جارہا ہے کچھ راستے کھول کر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی حالات کے باعث دور دراز علاقوں میں پھنسے لوگوں کو بھی ریسکیو کیا گیا جبکہ تمام تر صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومتی مشنری الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں