چاغی، ایران سے وطن واپس لوٹنے والے 279 پاکستانی شہریوں کو تفتان سرحد سے متعلقہ صوبوں کو بھیج دیا گیا

اتوار 22 مارچ 2020 13:55

چاغی، ایران سے وطن واپس لوٹنے والے 279 پاکستانی شہریوں کو تفتان سرحد سے متعلقہ صوبوں کو بھیج دیا گیا
چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2020ء) ایران سے وطن واپس لوٹنے والے 279 پاکستانی شہریوں کو تفتان سرحد سے متعلقہ صوبوں کو بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک ایران سرحدی علاقے تفتان کے تحصیلدار ظہور احمد بلوچ نے اے پی پی کو بتایا کہ مذکورہ افراد کو تفتان سے دس بسوں کے قافلے میں سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد میں 148 کا تعلق پنجاب، 125 کا تعلق کے پی کے، تین کا سندھ اور تین کا تعلق گلگت سے ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ افراد کو متعلقہ صوبوں کی حکام کے حوالے کیا جائے گا جنہیں وہاں قائم کیے گئے قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں