چاغی اور گرد و نواح میں عیدالفطر کے موقع پر مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

منگل 26 مئی 2020 22:45

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) چاغی اور گرد و نواح میں عیدالفطر کے موقع پر مختلف واقعات خصوصا سڑک حادثات کے دوران کم سے کم 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کے روز چاغی قصبے اور دالبندین میں بالترتیب موٹرسائیکل اور کار کی زد میں آکر دو نوعمر افراد جاں بحق ہوگئے۔ منگل کے روز تفتان اور نوشکی کے قریب بالترتیب تیزرفتاری کے باعث کار اور ایک پک اپ گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

نوشکی کے علاقے جنگلات میں حادثے میں 10 سے زائد دیگر لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں نوشکی کے ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی متاثرہ افراد کا تعلق چاغی کے علاقے پدگ سے ہے۔ اس کے علاوہ منگل کے روز دالبندین کے علاقے نولی کے قریب پہاڑ سے نیچے گرنے کے بعد ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ عید کی تقریبات کے دوران تیز رفتار اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے سبب دالبندین ، نوکنڈی، تفتان اور چاغی میں دو درجن سے زائد موٹر سوار حادثات کا شکار ہوکر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا جبکہ کچھ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں