سردار علی احمد محمدحسنی کیرائی محمدحسنی قبیلے کے سردار منتخب

اتوار 11 اکتوبر 2020 20:05

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2020ء) : کیرائی محمدحسنی قبیلے نے سردار علی احمد محمدحسنی کو اپنا سردار منتخب کرلیا۔ اس سلسلے میں دستاربندی کی تقریب گردی جنگل میں ان کے رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں میں بلوچستان اور گرد و نواح کے دیگر علاقوں سے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ نومنتخب سردار علی احمد کیرائی محمدحسنی کو بلوچی دستار پہناکر باقاعدہ ان کے قبائلی عہدے پر فائز کردیا گیا۔

دستاربندی کی تقریب میں سینکڑوں افراد شریک تھے جن کی موجودگی میں مہمان خصوصی سردار ذوالفقار محمدحسنی، میر بشیر احمد محمدحسنی، مولوی عبدالرؤف، سردار زادہ ہمایوں خان محمدحسنی، حاجی لعل محمد محمدحسنی، سردار زادہ شراف الدین ودیگر نے فرداً فرداً نئے سردار کے سر پر پگڑی باندھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار علی احمد محمدحسنی، سردار ذوالفقار محمدحسنی، میر بشیر احمد محمدحسنی، سردارزادہ ہمایوں محمدحسنی، مولوی عبدالرؤف اور حاجی لعل محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ معاشرے میں سردار کی قبائلی و معاشرتی اہمیت تسلیم شدہ ہے جو صرف اپنے قبیلے کا نہیں بلکہ سماج کے تمام طبقات کا رہنمائ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمدحسنی قبیلہ بلوچستان کا سب سے بڑا قبیلہ ہے جس کے افراد ایران، افغانستان اور اندرون ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کیرائی محمدحسنی قبیلے کو ایک سربراہ کی اشد ضرورت تھی تاکہ یہاں آباد قبیلے کے مسائل اور دیگر معاملات کو حل کیا جاسکے ، اسی لیے متفقہ طور پر سردار علی احمد کیرائی محمدحسنی کا انتخاب کیا گیا۔ مقررین نے اتحاد و اتفاق قائم رکھنے اور تعلیم کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم دینا چاہیے تاکہ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کے منازل طے کرسکے۔۔\378

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں