سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی کی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

اتوار 20 جون 2021 18:50

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) بلوچستان کے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی نے اتوار کو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر میر عمیر محمدحسنی نے بلوچستان کے لئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ موجودہ دور میں بلوچستان کو وہ سب کچھ نہیں مل رہا جس کا یہ صوبہ حقدار ہی. انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے جس کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کا نصب العین ہونا چاہیی.

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں