پولیو کے خاتمے میں میڈیا کے کردار بارے ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 11 ستمبر 2021 16:43

پولیو کے خاتمے میں میڈیا کے کردار بارے ورکشاپ کا انعقاد
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2021ء) چاغی میں پولیو کے خاتمے میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے یونیسف کے تعاون اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر چاغی کے زیراہتمام ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی  ، ورکشاپ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر تاج محمد سنجرانی ، امیونایزیش آفیسر ڈبیلو ایچ او کے ڈاکٹر عبدالصمد خان سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے چیلنجز کا سامنا ہے،اس کے تدارک کے لیےمعاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کو پوری کرنے کی ضرورت ہے ،میڈیا کی مثبت رپورٹنگ پر ملک سے پولیو کو ختم کرنے کے قریب ہیں،والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر قومی مہم کو کامیاب بنائیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو مہم کو کئی سال ہو چکے ہیں لیکن اس کے متعلق غلط پروپیگنڈہ سے اس مہم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ، عنقریب پاکستان بھی دیگر ممالک کی طرح پولیو فری ممالک میں شامل ہوگا ،اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کرنے کے لئے معاشرے کے باشعور لوگ شعور اجاگر کریں اور اس قومی مہم میں اپنا حصہ ڈالیں  ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو قومی ایمرجنسی معاملہ ہے ضلع چاغی میں اس کے پھیلاؤ کے زرائع کم ہیں ، انہوں  نے کہا کہ  پولیو ایک قومی مہم ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اس موقع پر صحافی آغاگل ساسولی، خلیل خادم ،قیوم بڑیچ مسعود حسنی، سوشل ایکٹویٹس مولوی امان اللہ، حفیظ جالب ،ندیم صابر بڑیچ، ڈاکٹر عبدالباسط، شعیب آحمد حسنی ، محمد آصف بلوچ، ڈاکٹر اصغر ساسولی، ثنا اللہ بڑیچ، محمد خان لودین ،امان اللہ نورزئی،ڈاکٹر گل زمان درانی ودیگر موجود تھے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں