چاغی، سرحدی شہر تفتان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

پیر 20 ستمبر 2021 16:12

چاغی، سرحدی شہر تفتان میں  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) ملک بھر کی طرح پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں بھی پانچ روزہ  انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔  افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمدحسنی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ بی ایچ یو ہسپتال تفتان میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمدحسنی، یو سی ایم او محمد رمضان سمالانی، رسالدار درمحمد محمد حسنی، محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کے دیگر حکام بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمدحسنی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پولیو سے نجات کا واحد راستہ پولیو کے خلاف ویکسینیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہوگا تاکہ ہماری نسلیں عمر بھر کی معذوری سے بچا سکیں۔ یو سی ایم او محمد رمضان کے مطابق  پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 15 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جن میں1 ٹرانزٹ اور 1 فکس سینٹر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں