چاغی کی عوام کیلئے پاک ایران کے نئے راستے راجئے گیٹ کھول دیا گیا

عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے ،ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ

جمعرات 9 دسمبر 2021 16:54

چاغی کی عوام کیلئے پاک ایران کے نئے راستے راجئے گیٹ کھول دیا گیا
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے گیٹ کھول دیا گیا جو ایک تاریخی اقدام ہے ایسے گیٹ کے کھولنے سے عوام الناس کو کاروبار کے حوالے سے کافی فائدہ ہوگا مقامی افرار کی محرمیوں اور انکی دکھ کو دیکھ کرگیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ایسے اقدام ہمیں ہر وقت کرنا چاہیے عوام کا کاروبار باڈر سے وابستہ ہے عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ برگیڈیئر کمانڈنٹ ایف سی سیکٹر نارتھ اور ونگ کمانڈر کی اس تاریخی اقدام کے موقع پر گفتگو اس موقع پر خان پینل کے رہنما خان آصف خان سنجرانی ,میر اسفندر یار خان یار محمد محمد زئی ،راجئے کے سربراہ شاہ سوار خان یار محمد زئی ،میجر رسالداراکبر خان سنجرانی تحصیلدار نوکنڈ ی قاضی پرویز، بعپ پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفند یارخان یارمحمدزئی و علاقائی معتبرین موجود تھے واضح رہے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی بھی یہی سوچ اور انکی اولین ترجیح تھی کہ بارڈر میں مقامی افراد کو روزگار ملے اور انہوں نے اسمبلی کے فورم پر بھی کہا کہ مجھے باڈرز پر رہنے والوں کیلئے احساس ہے انکی جو محرمیاں ہے روزگار کے حوالے سے انشاء اللہ حل کرکے انکو روزگار سے ہمکنار کرینگے،اور چیئرمین سینیٹ آف پاکستان حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے بھی اس حوالے سے ایرانی سفیر کو آگاہ کیا اور انہوں نے راستے کھلوانے کا یقین دہانی کرائی تاکہ دونوں جانب مقامی افراد روزگار کرسکے اور ساتھ میں کور کمانڈر آئی جی ایف سی ساؤتھ کمانڈنٹ سیکٹر نارتھ کمانڈنٹ تفتان رائفلز ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ کی بھی انتھک کوششوں سے آج اس تاریخ اقدام کا افتتاح ہوا چاغی کے عوام نے اس تاریخی اقدام کو سہراہا گیا اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ اس اقدام سے مزید بھی فیڈرل گورنمنٹ صوبائی حکومت ایڈمنسٹریشن و دیگر ادارے عوام الناس کیلیے ایسے اقدام اٹھاتے رہیں گے آخر میں خان پینل کے سربراہ خان محمد آصف خان سنجرانی میر اسفندیارخان یار محمد زئی نے سیکٹر کمانڈر ،وزیر اعلی بلوچستان، سینٹ چیئرمین ودیگر تمام اعلی حکام کے پاک ایران راجئے پوائنٹس کو کھولنے پر انکی آنتھک کوششوں کو سراہا گیا اور شکریہ ادا کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں راجئے اور گوالشتاب کے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں