دالبندین میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،ملزمان فرار ہوگئے

بدھ 17 اگست 2022 21:00

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) دالبندین کے علاقے آمین آباد میں لیویز کے لباس میں ملبوس چوروں نے ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش میں شدید زخمی کردیا عطاء اللہ کے والد کے مطابق گزشتہ شب آمین آباد کے علاقے میں کار گاڑی میں سوار میرا بیٹا عطاء اللہ کو آمین آباد پوسٹ کے قریب لیویز وردی میں ملبوس مسلح افراد نے تلاشی کے بہانے روک کر چوری کرنے کی کوشش کی گئی مزاحمت پر وردی میں ملبوس چوروں نے عطاء اللہ کے ہاتھ اور ٹانگ پر فائر کرکے شدید زخمی کردیا اور چور گاڑی کے اندر موجود کچھ سامان اٹھا کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ کو زخمی حالت میں دالبندین پرنس فہد ہسپتال لاکر طبی امداد دی گئی دالبندین لیویز انتظامیہ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ملزمان کے تعاقب میں جلد گرفتار کیا جائے گا اس حوالے سے ہماری تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں