چاغی کے علاقے دالبندین میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث پٹرول سے بھری پک اپ گاڑی مکمل طور پر جل گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:48

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) چاغی کے علاقے دالبندین میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث پٹرول سے بھری پک اپ گاڑی مکمل طور پر جل گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر وہاں پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی اس موقع لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی آگ بجھانے کی جتن کرنے لگے ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ جنریٹر چلنے کے دوران شارٹ سرکٹ تھی جس کے سبب پٹرول کے متعدد گیلن سے بھری پک اپ گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جب فائر بریگیڈ مکمل طور پر آگ نہ بجھا سکے تو باہمت شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر ریت اور پانی ڈال کر اسے پھیلنے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے اور خوش قسمتی سے آگ مزید نہ پھیل سکی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوئی تاہم لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی اور پٹرول آگ کی شعلوں کے نذر ہوگئے فضاء میں دھوئیں کے اڑتے بادل دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں