چاغی، لیویز فورس نے مختلف کارروائیوں میں چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:06

چاغی، لیویز فورس نے مختلف کارروائیوں میں چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) چاغی لیویز فورس نے دو مختلف کارروائیوں میں چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے ڈاک اور دوسری کارروائی دالبندین میں کی گئی۔

(جاری ہے)

دونوں کارروائیاں لیویز فورس کی کوئیک رسپانس فورس نے سرانجام دیے، جس کے دوران حراست میں لیے گئے چاروں ڈاکوؤں سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں