چاغی کے علاقے دالبندین سے مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:42

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) چاغی کے علاقے دالبندین سے مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ۔لیویز حکام کے مطابق اللہ نور نامی بیس سالہ نوجوان کی لاش دالبندین کے نواحی علاقے کرودک کے قریب آر سی ڈی شاہراہ کے کنارے برآمد کرکے پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو پیر کی شب دالبندین کے علاقے فیصل کالونی میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا جس کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی. اس سلسلے میں مزید تفتیش مقامی پولیس حکام کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں