لیویز فورس نے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 16 جون 2021 15:06

لیویز فورس نے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء) چاغی میں لیویز فورس نے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین جاوید ڈومکی کی ہدایت پر تحصیلدار چاغی جاوید کرد نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاران پولیس کو مطلوب آدم خان ولد آزاد خان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جسے بعد ازاں خاران پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں