چاغی، لیویز فورس نے فائرنگ کی تبادلے کے بعد سرغنہ سمیت تین مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 8 اکتوبر 2021 14:47

چاغی، لیویز فورس نے فائرنگ کی تبادلے کے بعد سرغنہ سمیت تین مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا
چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2021ء) چاغی لیویز فورس نے فائرنگ کی تبادلے کے بعد سرغنہ سمیت تین مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا، ڈپٹی کمشنر چاغی شفقت انور شاہوانی نے ڈی پی او انور بادینی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث، تحصیلدار اکبر علی مزارزئی اور بلند خان اور ایس ایچ او خالد بادینی کے ہمراہ لیویز تھانہ دالبندین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گرفتار ملزمان میں راہزنی اور ڈکیتی کی اکثر وارداتوں میں ملوث سعید سیانی بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ روز ایک گاڑی چھینی تھی جس کے بعد اطلاع ملنے پر لیویز فورس نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث کی قیادت میں بروقت ملزمان کا پیچھا کیا جس میں قبائلی عمائدین نے بھی لیویز فورس کی معاونت.

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان چاغی کے علاقے شے سالار میں ایک گھر میں گھس گئے جہاں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کی جانی نقصان کے بغیر تینوں ملزمان کو قابو کرکے حراست میں لے لیا گیا. ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں. ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوانے کے لیے کیس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کریں گے.

انہوں نے چاغی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن و امان کے قیام کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرے گی. انہوں نے اس مذکورہ کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد وارث اور لیویز فورس کے اہلکاروں کے دلیری کی تعریف کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کی معاونت کرنے پر قبائلی عمائدین کا بھی شکریہ ادا کیا�

(جاری ہے)


چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں