پی بی 34 چاغی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بالاچ ساسولی باپ کے امیدوار سخی امان اللہ نوتیزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے

پیر 16 جولائی 2018 22:02

چاغی۔ 16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پی بی 34 چاغی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بالاچ ساسولی باپ کے امیدوار سخی امان اللہ نوتیزئی کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ این اے 268 پر انہوں نے بی این پی کے امیدوار حاجی محمد ہاشم نوتیزئی کی حمایت کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو دالبندین میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرمین ضلع کونسل چاغی میر داؤد نوتیزئی، بی اے پی کے ضلعی صدر ملک سمیع اللہ نوتیزئی ودیگر بھی موجود تھے۔ میر داؤد خان نوتیزئی اور ملک سمیع اللہ نوتیزئی نے بالاچ ساسولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے فیصلے کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ باپ اور بی این پی 25 جولائی کو کامیاب ہوکر چاغی کی تقدیر بدل دیں گے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں