ڈپٹی کمشنر چاغی کی زیر صدارت امن اومان کے متعلق اہم اجلاس

امن اومان کے متعلق کوئی کوتائی برداشت نہیں کیا جائے گی ،ضلع بھر میں لیویز فورس الرٹ رہے،سیف اللہ کھیتران

جمعہ 17 اگست 2018 00:06

ْچاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء)ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران کے زیر صدارت دالبندین ڈی سی آفس میں امن اومان کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر کے لیویز فورس کے زمہداران نے شرکت کیا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا امن اومان کے متعلق کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی ضلع بھر میں لیویز فورس الرٹ رہے ڈاکووں اور چوروں امن اومان کو خراب کرنے والوں کی سرکوبی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ضلع بھر میں لوگوں کی جان ومال کی حفاظت انتہائی ضروری ہے ضلع میں امن اومان کو خراب کرنے والوں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا لیویز فورس ایک بہادر فورس ہے جس نے ہمیشہ ضلع میں امن اومان کو برقرار رکھنے کے لیئے بے مثال قربانیاں دی ہے۔

(جاری ہے)

اب بھی لیویز فورس ضلع چاغی میں امن اومان کے لیئے کوئی کثر نہیں چوڑا جائے گا انھوں نے تمام لیویز آفسیران اور زمہداران کو سختی کے ساتھ ہدایت کرتے ہوئے کہا امن اومان کے متعلق لاپروائی برداشت نہیں کیا جائے گا امن اومان کو خراب کرنے والا کوئی بھی ہوں وہ قانون گرفت سے نہیں بچے گا انکا مزید کہنا تھا ضلع بھر میں امن اومان کے متعلق لیویز فورس کو الرٹ کردیا ہے انشاء اللہ ضلع کے لوگ پرسکوں فضاء میں زندگی گزارینگے۔

اجلاس ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت جاری کیا تمام لیویز اہلکار ڈیوٹی کی پابند ی کریں بصورت دیگر انکا تنخوا روک دیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا ضلع بھر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کرکے تمام اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنران ،تحصیلداران ودیگر لیویز آفسیران شریک تھے ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں