پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلیے کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہ کرے، صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی

جمعرات 20 ستمبر 2018 21:11

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ پہلے جو کچھ ہوتا رہا ہے اب ایسا نہیں ہو گا نہ کرپشن کروں گا اور نہ ہی کرپشن کرنے دوں گا. انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں بھی لوگوں کو پانی، صحت، تعلیم اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ان کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کھلی کچہری میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور صوبائی وزیر خزانہ کو اپنے مسائل پر مشتمل درخواستیں پیش کیں اس موقع پر سردار شاہ محمودسنجرانی میرعمیرحسنی,سردارغیاث درانی,آغاسیدمریدشاہ,چیئرمین میرمحمدمرادحسنی سمیت ضلعی آفیسران بھی موجود تھے ،صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا اس حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کے آفیسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہ کریں اب جرائم پیشہ عناصر کو کسی قسم کی سیاسی پشت پناہی نہیں ملے گی.

انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر شفاف طریقے سے کام کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں ہر قسم کی کمیشن خوری کا تدارک کرکے عوامی منصوبوں کو پایہ تکمیل پہنچایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران چاغی، نوکنڈی، تفتان اور گرد و نواح کے علاقوں میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ وہاں کے لوگوں کے مسائل بھی معلوم ہو سکیں،بعداںازاں صوبائی وزیر خزانہ سے مختلف شخصیات نے بھی ملاقات کی اور کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا�

(جاری ہے)

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں