غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 110 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتارکر لیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:50

چاغی۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 110 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا جنہیں بعد ازاں ایرانی سرحدی انتظامیہ نے چاغی سے ملحق تفتان سرحد پر ڈی پورٹ کرکے مقامی لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفتان کی لیویز حکام کے مطابق گرفتار تارکین وطن بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں