صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی بغیر پروٹول پیدل چل کر دالبندین بازار میں نکل پڑے، ہوٹل میں بیٹھ کر عام لوگوں کے ساتھ چائے پی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:16

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی پروٹول کے بغیر پیدل چل کر دالبندین بازار میں نکل پڑے جہاں انہوں نے ہوٹل میں بیٹھ کر عام لوگوں کے ساتھ چائے پی اور دکانداروں سے فرداً فرداً ملی. ہفتے کو جب وہ گھر سے نکل کر دالبندین بازار پہنچے تو شہریوں میں خوشگوار حیرت کی لہر دوڑ گئی. دالبندین بازار کی دورے کے موقع پر انہوں نے متعدد دکانداروں کے پاس جاکر ان کے مسائل معلوم کیئے جبکہ قصابوں اور سبزی فروشوں سے گپیں ماریں.

(جاری ہے)

دالبندین بازار کی دورے کے موقع پر انہوں نے مین چوک کے قریب ایک ہوٹل پر بیٹھ کر عام لوگوں کے ساتھ چائے پی جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر انہوں نے لوگوں پر واضح کیا کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل معلوم کرکے انھیں حل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گی. انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ دالبندین سمیت ضلع چاغی کی حالت تبدیل کرکے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی. ان کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملتا ہے وہ چاغی پہنچ کر اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے ملتے ہیں اور یہ امر ان کے لیے خوشی کی باعث ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں