چاغی ،بزرگ شہریوں کی مقدس اوراق کا احترام کرنے کی اپیل

پیر 10 دسمبر 2018 16:38

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) دالبندین کے بزرگ شہریوں حاجی غلام حسین اور محمدحسن قمبرزئی نے اخبارات و رسائل میں مقدس اسلامی مواد کی حفاظت نہ کرنے اور انہیں کچرہ دانوں میں پھینکنے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدس آیات ، ترجمے اور متعلقہ مواد والے اخبارات و رسائل کو گندگی کے ڈھیروں پر پڑے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ، انہوں نے عوامی حلقوں سمیت رسائل اور اخباری مالکان سے اپیل کی ہے کے مقدس اوراق کا احترام کیا جائے، اخبارت و رسائل جن پر مقدس آیات، احادیث اور اسمائے مبارکہ لکھیں ہوں انہیں گندگی کے ڈھیر یا کوڑا دان سے بچایا جائے ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں