مچھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑونگا،صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان حسنی

پیر 10 دسمبر 2018 19:21

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان حسنی کا مچھ کا دورہ، جہاں عارف جان حسنی نے مختلف جگہوں پر فاتحہ خوانی کی جن کے ہمراہ واجہ میر حبیب دہانی، میر حنیف نوتیزئی،میر عبدالخالق ریکی، ڈی ایس پی ہاشم محمد حسنی اور میر جان خان سمالانی تھے۔

(جاری ہے)

میر عارف جان محمد حسنی نے یک مچھ میں مختلف وفود سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یک مچھ میں آبنوشی کیلئے دو کروڑ جلد منظور کراؤنگا۔ ریسٹ ہاؤس کو مرمت کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا، لیویز تھانہ یک مچھ کو بھی بہت جلد مرمت کیا جائے گااورانشاء اللہ یک مچھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑونگا، رفتہ رفتہ دیگر تحصیلوں کے ساتھ ساتھ یک مچھ میں بھی مثالی کام ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں