پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:24

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 66 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا، جنہیں بعد ازاں ایرانی سرحدی انتظامیہ نے چاغی سے ملحق تفتان سرحد پر ڈی پورٹ کرکے مقامی لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفتان کی لیویز حکام کے مطابق گرفتار تارکین وطن مستند دستاویزات کے بغیر بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا گیا۔ تفتان لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں