سیاسی بنیادوں پر تبادلے کیے جارہے ہیں جو قابل قبول نہیں،رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی

منگل 11 دسمبر 2018 18:41

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ چاغی، نوشکی اور خاران کے لیئے 1500 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری لے لی ہے، ان کہنا تھاکہ ان کا حلقہ انتخاب وسیع رقبے پر مشتمل ہے جہاں جہاںبے روزگاری، بنیادی سہولیات کا فقدان اور بدامنی سب سے بڑے مسائل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے چاغی میں انتظامیہ کو مفلوج بنانے پر صوبائی وزیر خزانہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کا سیاسی بنیادوں پر تبادلہ کیا جارہا ہے جوہرگز قابل قبول نہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں