سردار داؤد خان محمدحسنی کی بطور سردار باقاعدہ دستاربندی کردی گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:28

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) چاغی میں مرحوم سردار علی مردان خان محمدحسنی کے فرزند سردار داؤد خان محمدحسنی کی بطور سردار باقاعدہ دستاربندی کردی گئی، بلوچی رسم و رواج کے مطابق کی جانے والی دستاربندی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے دوران مختلف قبائل کے عمائدین اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے فرداً فرداً نومنتخب سردار داؤد خان محمدحسنی کے سر پر پکڑی باندھ کر ان کے انتخاب کی توثیق کی، اس موقع پر سابق ایم پی اے سخی امان اللہ نوتیزئی، سردار آصف ذگر مینگل، سردار اکبر جان یاگیزئی، سردار سخی داد شہہ زئی، سردار حفیظ اللہ میرانزئی، حاجی آغا شاگزئی، حاجی بلال شاگزئی، ملک کریم داد محمدحسنی، حاجی عبدالستار نورزئی، حاجی خدائے نور، حاجی ابراہیم بڑیچ، سید محمد نبی بلوچ، جییوآئی(ف) کے ضلعی امیر مولانا محمدعالم محمدحسنی اور مولوی نجیب اللہ ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب سردار داؤد خان محمدحسنی کو مبارک باد دی اور کہا کہ اب ان کے کندھوں پر بھاری ذمّہ داری ڈال دی گئی ہے اور بطور قبائلی رہنماء وہ تمام قبائل کے لیے قابل قبول ہونگے اس لیے وہ قبائلی دشمنیوں کی خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرکے محمدحسنی قبیلے کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد کریں. مقررین نے کہا کہ بلوچ معاشرے میں سردار کا اہم کردار ہوتا ہے یہ تاثر درست نہیں کہ سردار ترقی مخالف ہوتے ہیں آج ہر سردار اپنے قبیلے کو علم و ہنر کی دنیا میں آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں