چاغی:مر حوم سردار علی مردان خان محمد حسنی کی وفات کے بعد انکے صاحبزادے سردارداود جان محمد حسنی کی دستار بندی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:43

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء)مر حوم سردار علی مردان خان محمد حسنی (مر حوم) کے وفات کے بعد انکے صاحبزادے سردارداود جان محمد حسنی کی دستار بندی کی گئی ۔تقریب میں سابق صوبائی وزیر سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ،سردار اکبر جان محمد حسنی ،مولوی محمد عالم محمد حسنی ،حاجی بلال حسنی ،سردارآصف ذگر مینگل ،ملک کریم داد محمد حسنی ،سردار حفیظ میرانزئی ،سردار علی دوست مینگل ،حاجی عبد الروف ساسولی ،حاجی حبیب اللہ میروانی ،حاجی محمد افضل ساسولی ،ودیگر سینکڑوں قبائلی عمائدین نے مر حوم سردار علی مردان خان کے بھائی حاجی ہاشم جان محمد حسنی کے رہاشگاہ میں شر کت کیا ۔

(جاری ہے)

دستار بندی کے تقریب سے سابق ایم پی سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی ،ملک کریم داد محمد حسنی ،سردار آصف ذگر مینگل ،سردار اکبر جان یاگیزئی ،مولوی محمد عالم حسنی میر امان اللہ حسنی ،مولوی غلام اللہ ،اور مولوی محمد انور ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا جس طرح محمد حسنی (لیوارزئی ) قبائل کے مسائلوں کو سردار علی مردان خان( مرحوم) حل کررہے تھے اور دیگر اقوام کے حق اور حقوق کے لیئے بھی آواز بلند کررہے تھے اور بلا تعصب علاقے قبائلی تنازعات کا حل کرانے کی کوشش کرتے تھے ہم امید کرتے ہیں آپ بھی اسی کی نقش قدم پر چل کر قبائلی تنازعات ودیگر مسائل کی خاتمہ کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے تقریب دستار بندی میں قبائلی عمائدین نے نومنتخب سردارداود جان محمد حسنی کو دستار بندی کی گئی اور انھیں مبارک باد دی گئی تقریب میں دیگر علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں قبائلی نے شرکت کیا ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں