ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

منگل 18 دسمبر 2018 16:49

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر خدمات کی انجام دہی شروع کردی، ان کے پیشرو محمد قسیم کاکڑ کی تبادلے کے بعد انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس دالبندین میں چارج سنبھالی جہاں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ان سے ملاقات کرکے ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں