چاغی ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی و قبائلی عمائدین کی ریلیاں

منگل 5 فروری 2019 19:32

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2019ء) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر ضلعی ہیڈکوراٹر دالبندین میں ڈی ای او چاغی ایجوکیشن تحریک انصاف چاغی اور مختلف سیاسی و سماجی و قبائلی عمائدین کی طرف دالبندین شہر میں مختلف شاہروں سے ریلیاں نکالی گئی چاغی ایجوکیش کا ریلی کی قیادت ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی نے کی دالبندین بازار سے ہوتے ہوے گورنمنٹ مرکزی ہائی اسکول دالبندین پہنچی مرکزی اسکول دالبندین ہال میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ایک تقریب منعقد ہوئی تحریک انصاف چاغی کا بھی ایک ریلی تحریک انصاف کے ضلعی دفتر سے شروع ہوتے ہوے ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے اور بھارت کے خلاف درج تھے اور خان پینل کی طرف سے بھی کشمیر بھاوں کے حق میں بھی ریلی نکالی گی اور دالبندین کے دیگر سیاسی وسماجی وقبائلی عمائدین اور دیگر طبقہ فکر کے لوگوں کی طرف سے بھی ریلی نکالی گی اور چاغی ٹیکوانڈو ایسو سیاشن کی نگرانی سے شہد عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو ہال میں میر حسن جان نوتیزئی کی تعاون سے بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ایک تقریب منعقد ہوئی اور مہمان خاص ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی تھے دالبندین ریلی کے دوران ایف سی لیویز پولیس اور دالبندین انتظامیہ نے سیکورٹی سخت کی تھی اور مختلف تقاریب میں ڈی ای او چاغی امان اللہ نوتیزئی تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر زاکر بلوچ انتظامیہ کے ترجمان باسط زیب الفتح پینل کے ملک ادریس نوتیزئی سنگت ثنا اور کلرک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اسد خان غالب قادر سنجرانی عبدالغیاث بڑیچ ٹیکوانڈو کے ضلعی صدرستار کشانی میر فیروز شاہ نوتیزئی محمد اسماعیل آزاد محمد ایوب سنجرانی قادر سنجرانی میر ثنا اللہ قمرزئی نوکنڈی کے محمد اویس حسن زئی آکاش بھٹی ودیگر نے کہا مقبوضہ کشمیر میں روزانہ بے گناہ مظلوم مسلمانوں کو بھارت طاقت کی زور سے شہید کیا جارہا ہے او ر انہوں نے کہا حق خودرادیت مقبوضہ کشمیر بھائیوں کا بنیادی حق ہے مگر بھارتی فوج ان کو دبانے کی کوشش میں ہزاروں کشمیری بھاہوں کو شہید کرکے ان کی خون بہا رہا ہے افسوس کی بات ہے بھاری فوج نہتے کشمیری بھائیوں کے چن چن کے شہید کیا جارہا اور عضمت دری بھی کرہا ہیں اور ان کی خبریں اخبارات میں بھی آرہی ہیں مگر بھارت نے ایک فوجی کے خلاف ورزیوں نوٹس نہیں لیا ہے اس سے ظاہر ہوتا بھارت بھی اس ظلم میں بھی شریک ہیں مگر اقوام متحدہ خاموش ہے اور حکومت پاکستان نے احتجاج بھی کررہے ہیں اور تمام مسلمان ممالک حکمرانوں کو مقبوضہ کشمیر کے ساتھ دینا چائیے تاکہ کشمیری بھاہوں کے ساتھ انصاف ہو۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں