چاغی، غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے تارکین وطن لیویز حکام کے حوالے

جمعرات 18 اپریل 2019 21:45

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 90 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں تین خواتین اور بچہ شامل ہیں جو بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے،, جنہیں ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔. لیویز حکام نے ضروری کارروائی کے بعد زیر حراست تارکین وطن کو مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا جن کے خلاف مقدمے کی اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں