چاغی، خواتین کے قومی شناختی کارڈز، رجسٹریشن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فورم کا انقعاد

جمعہ 19 اپریل 2019 16:05

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) غیر سرکاری تنظیم آزات فائونڈیشن کے زیر اہتمام یو این ڈی پی الیکشن کمیشن اور نادرا کی معاونت سے خواتین کے قومی شناختی کارڈز اور رجسٹریشن کے حوالے سے دالبدین پریس کلب ہال میں ڈسٹرکٹ فورم کا انقعاد ہوا۔ تقریب میں سیاسی وسماجی رہنماوں اور مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت عصمت اللہ سمالانی نے حاصل کی۔تقریب سے آزات فاونڈیشن کے ریجنل منیجر شوکت ناز بلوچ، پی پی پی کے سابق صوبائی کونسل ممبر علی احمد ریکی،سوشل ویلفئیر کے حاجی نور محمد نوتیزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان انور بلوچ، نیشنل پارٹی کے میراحمد یار خان سنجرانی، سعید بلوچ، دالبندین پریس کلب کے نائب صدر دوئم ظاہر شہزاد نوتیزئی اور آزات فاونڈیشن کے سوشل موبلائزر میرابراہیم ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزات فاونڈیشن کے اس قومی شناختی کارڑز اجرا پروجیکٹ سے مختلف علاقوں میں خواتین کے شناختی کارڑز بنانے میں بڑی مدد ملے گی چاغی کے اکثر علاقوں میں خواتین کے شناختی کارڑز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ آزات فاونڈیشن کے ساتھ مکمل تعاون کر کے اپنے نصب آبادی جو خواتین پر مشتمل ہے کے شناختی کارڑز بنانے کیلئے بھرپور کوشش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین بھی مردوں کی طرح ووٹ دینے یا اپنا باعزت روزگار نوکری کرنے کا حق رکھتے ہیں جس کیلئے قومی شناختی کارڑز کا ہونا لازمی ہے، آزات فاونڈیشن کے سوشل موبلائزر میرابراہیم ریکی نے کہا کہ آزات فاونڈیشن چاغی پہلے فیز میں علاقے کے مختلف بلاک میں خواتین کے شناختی کارڑز بنائے گی جن میں دالبندین کے کلی ہاشم خان سنجرانی،فیصل کالونی، ظہور کالونی،سورگل،کلی نبی بخش،کلی خدابخش ریکی،کلی ملک محمد رحیم نوتیزئی،کلی کوئی خان نوتیزئی،کلی خالق آباد،کلی سلطان محمد نوتیزئی،کلی نعیم آباد،کلی خدامراد،کلی النگی خلیفہ مسکان ریکی،کلی النگی گل محمد نوتزئی،کلی امیر حمزہ کوتران،چاغی ون،امین آباد تھری ودیگر بلاک شامل ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں