ایم پی اے چاغی سابق ایم پی اے کے ترقیاتی کاموں کو اپنے نام کرکے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا،میر داود خان نوتیزئی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:13

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) سابق ڈسڑکٹ چیئر مین اور بابائے چاغی پینل کے رہنما میر داود خان نوتیزئی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے ایم پی اے چاغی سابق ایم پی اے کے ترقیاتی کاموں کو اپنے نام کرکے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا جتنے بھی ترقیاتی اور اجتماعی کام اب ہونے والے ہیں یہ سابق ایم پی اے کے دور کے ہیں آنے والے بجٹ کے بعد موجودہ ایم پی اے اپنی کارکردگی دکھایئے انکا مزید کہنا تھا موجودہ ضلع کی حالات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہے مختلف علاقوں سے نعشوں کی برآمدگی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے انتظامیہ صرف سوشل میڈیا کے ذریعے فوٹو سیشن کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

انکا مزید کہنا تھا عوام کو بخوبی علم ہے 2018/19؂کا بجٹ سابقہ بجٹ ہیں جو پیش ہوچکا ہے ایم پی اے اپنی کارکردگی 2019/20کی بجٹ میں دکھائے چاغی ضلع کے لوگ موجودہ ایم پی اے اور اسکے ٹولے کی کارکردگی سے ان چند مہینوں میں بخوبی واقف آچکے ہیں ضلع کے اندر 35سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے کھبی بھی اتنی جھوٹی شوشہ نہیں چھوڑا گیا جو موجودہ ایم پی اے صرف ایک ایمبولینس کی فراہمی کے لیئے چھوڑ رہے ہیں اب تک ضلع چاغی میں جتنے بھی ترقیاتی اجتماعی آبنوشی ،ودیگر محکموں پر کام ہورہے ہیں یہ سب سابق ایم پی اے سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی کی مرعون منت ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ نمائندہ کو اگر کریڈت لینے کا شوق ہیں وہ آنے والے وقتوں میں اپنی کارکردگی عوام کو دکھائے انکا کہنا تھا کچھ کام ڈیپارٹمنٹل ہوتے ہیں سالانہ ہیلتھ ،ایجوکشن ودیگر سیکٹر میں انھیں بھی موصوف اپنے نام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا چاغی عوام اب باشعور ہوچکا ہیں سڑکوں ،چوکوں میں بڑی بڑی باتیں کرنے والے آج عوام کو کیو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیںعوام پہلے سے زیادہ پریشان نظر آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں