مولانا ثنا ء اللہ فاروقی اپنے ساتھیوں سمیت رائے حق پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

منگل 23 اپریل 2019 20:59

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) مولانا ثنا ء اللہ فاروقی اپنے ساتھیوں سمیت رائے حق پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مولا نا ثناء اللہ فاروقی ،عبد الباسط شائین ،حافظ ثناء اللہ فاروقی ،عبد القدوس ودیگر نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم رائے حق پارٹی کی منشور سے متاثر ہوکر رائے حق میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور رائے حق پارٹی کو صوبائی سطح کے ساتھ ساتھ ضلعی سطح پر بھی فعال بنائینگے ۔

انکا کہنا تھا رائے حق پارٹی پاکستان کے آئین کے مطابق اس ملک میں جمہوری انداز میں جدو جہد کررہی ہے۔ انکا کہنا تھا پاکستان ہمارا ملک ہے اس ملک کے دفاع کے لیئے ہم کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے آج یہ ملک ہے ہم سب ہے انکا مزید کہنا تھا رائے حق پارٹی کی کوشش ہوگی ۔

(جاری ہے)

کہ ملک کے اندر عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں اور ملک کے اندر سے فرقہ واریت اور مزہب کے نام پر افراتفری کا مکمل طور پر خاتمہ کر کے بھائی چارے کو فروغ دیں انکا کہنا تھا رائے حق پارٹی اس ملک کے اندر تمام مزہب کے حق اور حقوق کے لیئے عملی طور پر جد جہد کریگی انکا کہنا تھا سابقہ حکمرانوں نے اس ملک کو 31ہزار ارب روپے مقروض کردیا آج بھی عوام صحت ،تعلیم ،ودیگر مسائل کے شکار ہے ہمارا منشور یہی ہے کہ ہم اس نئی پلیٹ فارم کے زریعے جدو جہد کر کے عوام کو ایک ایماندار اور مخلص قیادت کے ذریعے پلیٹ فارم مہیا کریںانکا کہنا تھا رائے حق پارٹی اس وقت تین صوبوں میں بہتر انداز میں اپنی منشور کے تحت کام کررہی اور ہم ضلع چاغی میں اسے فعال بنا کر دم لینگے انکا کہنا تھا اس وقت ہمارے ملک کو مختلف بیرونی دشمنوں کی چیلنجز کا سامنا ہے ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں انکا مزید کہنا ہے اس ملک مختلف سیاسی اور مزہبی جماعتیں ہے جو قومیت اور مزہب کے نام پر سیاست کررہے ہیں مگر وہ اپنی منشور پر پورا نہیں اترتے ہیں مگر رائے حق پارٹی واحد پارٹی جو عوام کے ساتھ وعدہ کرتا ہے اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کرتا ہے دیگر جماعتیں صرف بلند و بانگ دعوے کرکے بعد میں عوام کو بھول جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں