173 پاکستانی تارکین وطن کو ایران حکام نے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا

بدھ 24 اپریل 2019 19:15

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 173 پاکستانی تارکین وطن کو ایران حکام نے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویزفورس ذرائع کے مطابق زیر حراست تارکین وطن میں 2 خواتین اور 7 بچے شامل ہیںجن کو ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جو بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ لیویز حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو ضروری کارروائی کے بعدمزید تحغقیقات کے لیئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں