غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 86 پاکستانی شہری لیویز حکام کے حوالے

پیر 5 اگست 2019 18:24

چاغی اگست۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 86 پاکستانی شہریوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے ضلع چاغی میں تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ایران کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے اور بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیویز حکام نے مذکورہ افراد کو مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں