بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی

پیر 5 اگست 2019 20:05

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2019ء) ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ مستحکم بنانے کے لیے کشمیر کی تقسیم اور خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تر حربے ناکام ہونے کے بعد مودی سرکار نے ایک نیا حربہ آزمایا ہے جو ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگا کیونکہ طاقت کے استعمال اور غیر آئینی اقدامات سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا. ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے مقبوضہ جموں و کشمیر ایک عالمی تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جس کی حل کے لیے عالمی طاقتوں کو آگے بڑھ کر اپنا مصالحتی کردار ادا کرنا چاہیے ورنہ یہ انسانی بحران خطے کے لیے مزید مشکلات پیدا کردے گا�

(جاری ہے)

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں