لاہور سے تہران جانے والے 16 رکنی پاکستانی موٹرسائیکل سوار دالبندین پہنچ گئے

منگل 6 اگست 2019 23:31

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2019ء) لاہور سے تہران جانے والے 16 رکنی پاکستانی موٹرسائیکل سوار سیاحوں کی ٹیم دالبندین پہنچ گئی جو تفتان کے راستے ایران جائیں گے تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلز پر لاہور سے تہران جانے والے 16 رکنی پاکستانی سیاحوں کی ٹیم چاغی پہنچ گئی.

(جاری ہے)

کراس روٹ موٹرسائیکل ٹریولرز کلب خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے "یار من ایران" کے نام سے موٹرسائیکل ریلی کے ذریعے 02 اگست کو لاہور سے روانہ ہوکر پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے منگل کو چاغی کے صدر مقام دالبندین پہنچے جہاں سیاحوں کی ٹیم کے سربراہ مکرم ترین کا کہنا تھا کہ وہ امن کا پیغام لے کر پچیس روز میں واپس لاہور پہنچیں گے تفتان کے راستے ایران جانے سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ 14 اگست کو تہران پہنچ کر یوم آزادی اور عید الاضحی منائیں گے اس موقع پر 16 رکنی موٹرسائیکل ریلی کو سخت سیکورٹی فراہم کی گئی تھی ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں