چاغی،فرنٹیئر کور بلوچستان نے منشیات کے بھاری مقدار ایران اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 7 اگست 2019 14:49

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نے منشیات کے بھاری مقدار کی ایران اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور تفتان رائفلز کی ٹیموں نے خفیہ اطلاعات پر پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں 13 من منشیات اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کی،دو گاڑیوں سے برآمد شدہ منشیات میں افیون، ہیروئن اور چرس کی بھاری مقدار شامل ہے جن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ منشیات افغانستان سے پاکستان کے راستے ایران منتقل کیا جانا تھا جنہیں قبضے میں لے کر نوکنڈی میں ایف سی تفتان رائفلز کے ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا تاہم ان کارروائیوں میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ متعلقہ حکام اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں