دالبندین اور تفتان میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں

بدھ 7 اگست 2019 14:49

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2019ء) چاغی کے علاقے دالبندین اور تفتان میں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ دالبندین میں نکالے گئے ریلی کا اہتمام بابائے چاغی پینل جبکہ تفتان میں خان سنجرانی پینل نے ریلی کا انعقاد کیا جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کی شرکاء مختلف شاہراہوں پر گشت کرکے بھارتی جارحیت اور غیرقانونی اقدامات کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کرتے رہے۔اس موقع پر مظاہرہ بھی کیا گیا جہاں مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں