چاغی، غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 269 پاکستانی لیویز حکام کے حوالے

ہفتہ 17 اگست 2019 21:09

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 269 پاکستانی شہریوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے ضلع چاغی میں تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ایران کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے اور بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیویز حکام نے مذکورہ افراد کو مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں