چاغی کے نواحی علاقے پدگیابان سے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد

جمعہ 13 ستمبر 2019 17:16

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء)چاغی کے نواحی علاقے پدگیابان سے نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی, لیویز ذرائع کے مطابق آغا محمد نامی نوجوان ایک مہینہ قبل لاپتہ ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق تشدد کے بعد لاش موٹرسائیکل سمیت جلایا گیا تھا جسے قریبی اسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردیا گیا جبکہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات مقامی لیویز حکام کررہے ہیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں