چاغی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 22:56

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2019ء) ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین،چاگئے، برابچہ، و ضلع کے دیگر علاقوں میں طوفانی آندھی چلنے کے بعد بارش کا سلسلہ جاری اور ضلع کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور دالبندین اور اسکے مضافاتی علاقوں میں موسلدھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش سے قبل شدید طوفانی آندھی چلنے کی وجہ سے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے باران رحمت برسنے کے بعد موسم صاف اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں