غ*چاغی ضلع کے دیہی اور پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی

اتوار 6 اکتوبر 2019 19:23

) چاغی(آن لائن )چاغی ضلع کے دیہی اور پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چاغی کے پہاڑی اور دیہی علاقوں میں شدید بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش یونین کونسل زیارت بلا نوش میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گر جانے کی سبب اسماعیل نامی شخص کے گھر کا تمام سامان جل کر خاک ستر ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش کے بعد دریا بولو دالبندین پہنچ گیا دریا بولو نے دالبندین شہر کے مشرقی اور مغربی سائیڈ پر کئی فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا تاہم ٹرین کی آمد رفت معطل رہی اور ریلوے عملہ نے ٹریک کو بحال کرنے کے لیئے کام شروع کردیا گزشتہ روز چاغی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش سے قبل ضلع بھر میں طوفانی آندھی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں