کمانڈر سدرن جنرل محمد وسیم اشرف کاچاغی سے متصل پاک افغان سرحدی علاقوں کا دورہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:44

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے چاغی سے متصل پاک افغان سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کی۔ کوئٹہ سے ہیلی کاپٹر پر پہلے وہ چاغی سے متصل پاک افغان سرحدی پٹی پر گئے جہاں انہوں نے سرحد پر باڑ لگانے کے کام اور وہاں بنائی گئی سرحدی گزرگاہ نور وہاب گیٹ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ فوجی حکام نے انھیں سرحدی امور کے متعلق بریفنگ دی. بعد ازاں وہ پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ پہنچے جہاں قبائلی رہنماء سردار شاہ محمود خان سنجرانی و دیگر نے ان کا استقبال کرکے چیف آف چاغی کی جانب سے انھیں روایتی بلوچی دستار بھی پہنایا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سرحدی علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں