کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل کی ضلعی صدر مقام دالبندین میں کھلی کچہر

بدھ 13 نومبر 2019 21:00

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل نے ضلعی صدر مقام دالبندین میں کھلی کچہری لگائی جس میں ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک، ایس پی چاغی محمدہاشم، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عائشہ زہری اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے کھلی کچہری میں لوگوں نے کمشنر کو اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں مختلف درخواستیں بھی دیئے کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کی حل اور شکایات کا ازالہ اولین ترجیح ہے، امن و امان، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ نوکنڈی، سیندک اور تفتان کا بھی دورہ کرکے مسائل معلوم کروں گاقبل ازیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی کے دفتر میں افسران کے اجلاس کی صدارت بھی کی جہاں کچھ افسران موجود نہیں پائے گئے کمشنر ایاز مندوخیل نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں اور سرکاری و انتظامی امور کو بغیر کسی دبا سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں