چاغی، لیویز فورس نے نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 11 جنوری 2020 20:26

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) چاغی لیویز فورس نے نوجوان کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفتان کے تحصیلدار ظہور احمد نے ملزمان کو میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پیش کرنے کے دوران بتایا کہ کچھ روز قبل تفتان میں وحید احمد محمد حسنی کو قتل کرکے ان کی لاش کنویں میں پھینکی گئی تھی جسے برآمد کرکے تفتیش شروع کی گئی تو عبدالقدیر اور عطاء اللہ نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں