ہندو برادری کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ڈپٹی کمشنر چاغی

منگل 14 جنوری 2020 20:31

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کا کہنا ہے کہ ہندو برادری کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چاغی میں ہندو و دیگر اقلیتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں نوکنڈی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہونے والے ہندو تاجر سنتوش کمار کے گھر جاکر ان کی خیریت دریافت کرنے کے موقع پر ہندو پنچائیت کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے وہاں موجود اسسٹنٹ کمشنر تفتان نجیب اللہ قمبرانی کو حکم دیا کہ وہ نوکنڈی میں ہندو برادری کی حفاظت کے لیے مزید لیویز اہلکار تعینات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کی حفاظت اور ان کی مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر کی دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اور اس سلسلے میں ان سے براہ راست رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں